بغداد (اے پی پی+رائٹرز) عراقی صوبے انبار میں 50 امریکی فوجی ایک مرتبہ پھر داخل ہو گئے ہیں۔ ادھر بیجی میں خودکش دھماکے میں 6 فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ گزشتہ روز امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسلامک سٹیٹ کے قبضے والے اس علاقے میں یہ امریکی فوجی مقامی سکیورٹی فورسز کو مشاورت و معاونت فراہم کریں گے لیکن یہ کسی براہ راست جنگی کارروائی میں شریک نہیں ہوں گے۔ امریکی فوجی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کے خلاف جاری کارروائی کیلئے مقامی قبائل کو مسلح نہیں کریں گے کیونکہ یہ کام بغداد حکومت کا ہے۔ واضح رہے بغداد اور اربیل میں1400 امریکی فوجی پہلے سے ہی تعینات تھے۔