کابل (رائٹرز) اجک افغان جج نے فراڈ کے الزامات میں گرفتار کابل بنک کے دو سابق سربراہوں کی سزا کو بڑھا کر 15 سال کر دیا ہے۔ 2010ء میں بنک کے دیوالیہ ہونے کے کیس کو ری اوپن کیا گیا تھا جس میں جج نے سزاؤں کو تین گنا تک بڑھا دیا۔ جج نے سابق صدر حامد کرزئی کے بھائی محمود کرزئی کے اثاثے بھی منجد کر دئیے اور کہا کہ چوری کئے گئے فنڈز کی بازیابی تک ان کے فنڈز منجمد رہیں گے۔
کابل بنک سکینڈل : حامد کرزئی کے بھائی محمود کرزئی کے اثاثے منجمد
Nov 12, 2014