ابو ظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف دوسری اننگز جاری ہے، پاکستان نے اپنی دوسری اننگز ایک سو پچہتر رنز پر ڈیکلئر کردی

Nov 12, 2014 | 17:28

شیخ زاید اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ  میں پاکستان نے چوتھے دن کا آغاز پندرہ رنز بغیر کسی نقصان کے کیااحمد شہزاد کے زخمی ہونے کے باعث   اظہر علی نے محمد حفیظ کے ساتھ اوپننگ کیدونوں بلے بازوں نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں انہتر رنز جوڑے،،اظہر علی تئیس رنز بنا کر سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یونس خان تھے جنہوں نے تئیس رنز بنائےپہلی اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے محمد حفیظ سنچری بنانے میں  کامیاب ہوگئےانہوں نے  ایک سو ایک رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیپاکستان نے  دو وکٹوں کے نقصان پر  ایک سو پچھتر رنز بناکر اننگز ڈیکلئر کردی اور    کیویز کو جیت کیلئے چار سو اسی رنز کا ٹارگٹ دیا ہے

مزیدخبریں