ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیےپاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کاکیمپ لاہورمیں شروع ہوگیاکوچ نفیس احمد کاکہناہے کہ ٹیم دفاعی چیمپئن ہےلیکن کھلاڑی ٹریننگ کےلیے خوار ہورہے

Nov 12, 2014 | 17:34

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ چھبیس نومبر سے جنوبی افریقہ سےشروع ہورہاہےجس میں سات ٹیمیں لیگ کی بنیاد پر میچز کھیلیں گیجس کےلیے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیپ لاہور میں شروع ہوگیا ہے بارہ روزہ ٹریننگ کیمپ میں سولہ کھلاڑی کوچ نفیس احمد سے تربیت حاصل کریں کررہےہیں جس کےلیے گراؤنڈ استعمال کرنے پرروزانہ کی بنیاد پرادائیگی کی جارہی ہےقومی ٹیم کو سابق کپتان عبدالرزاق کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی،جب کہ بدر منیر،ساجد نواز اورمحمد ایاز پہلی بار ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گےکوچ نفیس احمد کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئن ہیں لیکن پریکٹس کے لیے گراونڈ تک نہیں  ہےنفیس احمد کوچ کپتان ذیشان عباسی اورنابینا کرکٹرز کا کہناہےکہ ٹیم جیت کے لیےپرعزم ہے قومی ٹیم ورلڈکپ جیت کر بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست کا بدلہ لے گی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم  میگا ایونٹ میں شرکت کے لیئےچوبیس نومبرکوجنوبی افریقہ روانہ ہوگی اورپہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف نبرد آزما ہوگی کیمرہ مین محمد اخلاق کے ساتھ اعجاز شیخ وقت نیوز لاہور

مزیدخبریں