لاہور (خبر نگار) پنجاب کے مختلف شہروں کو دہشت گردی اور جرائم سے محفوظ بنانے کے لئے حکومتِ چین کا تعاون بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ روزچین کی سرکاری کمپنی سی ای ٹی سی انٹرنیشنل اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے مابین ایک معاہدہ طے پا یا۔ معاہدے پر چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف اور چین کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ IIکے جنرل مینجر مسٹر تیان تاﺅ بن نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی موجودگی میں دستخط کیے۔
دہشت گردی اور جرائم کے خاتمہ کےلئے چینی کمپنی سی ای ٹی سی انٹرنیشنل اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے درمیان معاہدہ
Nov 12, 2015