لاہور (پ ر) علامہ محمد اقبال کے فلسفہ خودی پر عملدرآمد کسی حکومت کو نہیں بھاتا کیونکہ یہ فلسفہ سٹیٹس کو اورجمود کو للکارتا ہے۔ علامہ محمد اقبال مفکر اسلام ہیں اور پاکستان ہی نہیں دنیا بھرکے مسلمان ان کی خدمات اور وژن کے معترف ہیں۔ زندہ قومیںاپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں۔ان خیالات کا اظہارمقررین نے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت اور ان کی تصنیف اسرار خودی کے سو سال پورے ہونے کے حوالے سے سہ روزہ انٹرنیشنل اقبال کانفرنس میں کیا۔ کانفرنس سے اقبال صلاح الدین، اکبر برخورداری، ناصرہ جاوید اقبال،منیب اقبال، بشریٰ متین، اکرم شاہ اور ایران سے آئے ادبا اور شعرا نے اظہار خیال کیا۔
علامہ محمد اقبال کا فلسفہ خودی سٹیٹس کو اورجمود کو للکارتا ہے‘ لاہور کالج میں کانفرنس سے مقررین کا خطاب
Nov 12, 2015