ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں کالج اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے درمیان کلام اقبال ترنم کیساتھ سنانے کے مقابلے کا انعقاد

لاہور (خبر نگار) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں تقریبات یوم اقبالؒ کے سلسلے میںکالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین کلام اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا۔ مقابلہ کے منصف کے فرائض معروف نعت خواں الحاج حافظ مرغوب احمد ہمدانی نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میںثناءلطیف نے اول‘ پلوشہ بٹ نے دوئم اور توقیر زہرہ نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ بتول ریاض اور ربیعہ عقیل کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میںعلی ریاض نے اول‘ محمد نبیل نے دوئم اورمحمد شہباز نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ آج جمعرات 12نومبر کو سکولوں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ”باطل سے دبنے والے اے آسماں نہےں ہم ،سو بار کرچکا ہے تو امتحاں ہمارا“ منعقد ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...