لاہور (خبر نگار) گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ میں یوم اقبالؒ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت ایم پی اے رخسانہ کوکب نے کی جبکہ نومنتخب چیئرمین میاں امجد حسین بلو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مختلف کلاسوں کے بچوں نے کلام اقبال پڑھا‘ پرنسپل سکول رائے لیاقت علی کھرل نے علامہ اقبال کی زندگی پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کہا علامہ نے برصغیر میں مسلمانوں کو حریت کا درس دیا۔ آخر میں رخسانہ کوکب ایم پی اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہیں وہ اپنے لئے نئی نئی سمتیں متعین کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق کی آفاقی شاعری ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
شاعر مشرق کی آفاقی شاعری ہمارے لئے مشعل راہ ہے: رخساکہ کوکب
Nov 12, 2015