ایف بی آر ملازمین سنیارٹی کیس‘ نظرثانی اپیلیں سماعت کیلئے منظور

Nov 12, 2015

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں ایف بی آر کے ملازمین کی سنیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے عدالت عظمیٰ کا 1994کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے نظرثانی اپیلیں سماعت کے لئے منظور کرلی ہیں، عدالت نے قرار دیا نئے سرے سے کیس کا جائزہ لیکر فیصلہ دینگے۔ وکلاء نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ1994 ء میںکچھ ملازمین کو ایف بی آرانکم ٹیکس شعبہ میں بھیجا گیا پھر وہاں ہی ان کو2001 میں مستقل کردیا گیا ۔جب سنیارٹی کا معاملہ ہوا تو ملازمین نے کہا 1994 سے مستقل کیا جائے جبکہ محکمہ نے کہا وہ مستقل کی تاریخ 2001سے ،سنیارٹی لسٹ میں ہوں گے ۔ایف ایس ٹی نے 2001سے مستقل کرتے ہوئے فیصلہ دیا جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تو سپریم کورٹ نے ایف ایس ٹی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 1994سے مستقل کرنے کا فیصلہ دیا ۔اس فیصلے کے خلا ف ایف بی آر کے کچھ ملازمین نے نظر ثانی اپیلیں دائر کی کہ اس فیصلے سے ان کی سنیارٹی متاثر ہوئی ہے۔

مزیدخبریں