لاہور کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس موجود ہونے کی تصدیق‘ ویکسین مہم 17نومبر سے شروع ہوگی

لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے مطابق لاہور کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے گزشتہ ماہ آئوٹ فال روڈ سے سیوریج کے پانی کے نمونے حاصل کیے گئے تھے جنہیں لیبارٹری بھجوایا گیا تھا جبکہ تین ماہ کے دوران لئے گئے نمونوں کے مطابق ملتان اور لاہور میں پولیو وائرس کی موجودگی کا نتیجہ مثبت آیا جس کے تدارک کیلئے دونوں اضلاع میں پولیو مہم چلانے کی سفارش کی گئی، صوبے میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ لاہور میں انسداد پولیو مہم 17 نومبر کو شروع ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...