اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی میں سپیکر قوم اسمبلی اور شیخ رشید احمد کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں کئی دنوں سے مبارکباد اٹھائے پھر رہا ہوں۔ اس کے بعد انہوں نے جب دوسرے موضوع پر بات شروع کی تو سپیکر نے برجستہ انداز میں کہا کہ پہلے مبارکباد دے دیں اس پر شیخ رشید احمد نے صرف ’’ مبارک‘‘ کا لفظ کہا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہوں نے ساری پارلیمانی زندگی میں کبھی کورم کی نشاندہی کے لئے نکتہ اعتراض پر بات نہیں کی تاہم اب وہ کورم پوائنٹ کریں گے۔ اس پر سپیکر نے کہا کہ آپ کورم کی نشاندہی نہ کریں میں جو کچھ کرنے جارہا ہوں وہ کرنے دیں۔