پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی: عالمی بنک

اسلام آباد(اے پی پی) عالمی بنک نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی ترقی کی بحالی کے راستے پر گامزن ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران ملکی جی ڈی پی کی شرح 4.5فیصد برقرار رہنے اور اگلے مالی سال 2016-17میں جی ڈی پی 4.8فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ سروسز سیکٹر کی مستحکم ترقی اور صنعتی سیکٹر میں بتدریج بہتری کا ملکی اقتصادی پیشرفت میں بنیادی کردار ہے۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم سطح سے مناسب سطح پر آگئے ہیں۔ مالی سال 2014-15 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ گزشتہ مالی سال کے 3.1ارب ڈالر کے مقابلے میںکم ہو کر 2.6ارب ڈالر کی سطح پر آگیا۔ بدھ کو ’’پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ‘‘ کے حوالے سے عالمی بنک کی جانب سے جاری نئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے جبکہ میکرو اکنامک استحکام کافی حد تک بحال ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...