رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

Nov 12, 2015

کراچی (آن لائن) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ صفر المظفر کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج جمعرات بعد از نماز عصر اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن اور رکن قاری محمد حنیف جالندھری زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں