نئی دہلی مودی سرکار کیخلاف سابق فوجی افسر سراپا احتجاج‘ مڈلز کو آگ لگا دی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں پنشن اور واجبات کی ادائیگی کے مربوط نظام ون رینک ون پنشن ’’اروپ‘‘ کو صحیح طریقے سے نافذ نہ کرنے کیخلاف کئی روز سے سراپا احتجاج سابق بھارتی فوجی افسر اور جوان مودی سرکار کی طرف سے موثر اقدامات نہ اٹھائے جانے پر مشتعل ہو گئے۔ بدھ کے روز نئی دہلی کے معروف جنتر منتر چوک پر احتجاج کے دوران سابق فوجیوں کا ایک مشتعل گروپ احتجاج کرتے ہوئے آگے بڑھا اور فوجی میڈلز کو سڑک پر پھینک دیا۔ بعدازاں انکی ڈھیری کو آگ لگا دی۔ انہوں نے مودی سرکار ہائے ہائے کے نعرے لگائے تاہم احتجاج کرنے والے فوجیوں کے رہنما میجر جنرل (ر) ستبیر سنگھ نے کہا کہ سابقہ فوجیوں نے میڈلز نہیں جلائے بلکہ بعض نے ایسا کرنے کی کوشش کی تھی جنہیں ان کے ساتھیوں نے فوراً روک دیا۔ ستبیر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی سابق فوجیوں سے کئے وعدوں کو پورا کریں اور اروپ سسٹم کو صحیح طریقے سے نافذ کیا جائے۔ ستبیر سنگھ اور انکے درجنوں ساتھیوں نے وزیر دفاع منوہر پریکر کو متنبہ کیا کہ وہ سابق فوجیوں کو گمراہ کرنے اور لالی پاپ دینے سے باز رہیں اور ان سے کسی بھی فورم پر آ کر مباحثہ کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مختلف اضلاع میں اپنے فوجی اعزازات اور میڈلز حکومت کو واپس کر کے اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور بڑی تعداد میں میڈلز واپس کرنے والے سابق فوجی سامنے آئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...