لندن (آئی این پی) ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے ریحام خان کو کالا جادو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریحام خان کی طلاق کسی جادو سے کیا ہو گی وہ تو خود ایک کالا جادو ہیں جس گھر میں داخل ہو جائے اس گھر والوں کو بے دخل کر دیتی ہے، ریحام خان کے ساتھ گزارے 15سال کسی جہنم سے کم نہیں تھے، میرے سامنے ریحام خان نے کوئی تعلیم حاصل نہیں کی، پتہ نہیں کہ ریحام خان نے ڈگریاں کہاں سے حاصل کی ہیں، عمران خان سے طلاق لینے کے بعد میرا ریحام سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ریحام خان کے ساتھ میری شادی کے ایام ایسے ہیں جیسے میں کسی جہنم میں رہا ہوں، میری ان سے بڑی مشکل سے جان چھوٹی۔ ریحام خان سے دوبارہ ملنے کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ ریحام خان کے ساتھ دوبارہ ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں تو مرتے دم تک اس کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا۔ ریحام نے جب مجھ سے طلاق لینے سے پہلے میری فیملی سے جو تحفے و تحائف لئے انکی مالیت ایک لاکھ پائونڈز سے زائد ہے۔ ریحام خان نے مجھ سے گھر خریدوا کر اپنے نام کروایا اور پھر مجھے میرے ہی اپنے گھر سے باہر نکلوا دیا، اس وجہ سے مجھے کچھ دیر کیلئے پاکستان جا کر رہنا پڑا۔