وقت گزرگیا جب مارشل لا لگتا تھا اور ڈکٹیٹر آتے تھے: خورشید شاہ

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ابھی دہشتگردی سمیت دیگرمسائل میں پھنساہوا ہے، سب اداروں سے کہتے ہیں کہ اپنی اپنی کارکردگی بہتر کریں، ترقی کیلئے جمہوریت کی بالادستی ضروری ہے جس ملک میں پارلیمنٹ آزاد ہو وہی ملک ترقی یافتہ کہلاتا ہے، ہم جمہوریت کی طرف چل رہے ہیں، وہ وقت گزرگیا جب مارشل لا لگتا تھا اور ڈکٹیٹر آتے تھے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ابھی سیاست میں مزید میچورہونے کی ضرورت ہے وہ خود بھی جیت گیا تو کہے گا میں نہیں مانتا، عمران خان کے بلدیاتی انتخابات کیلئے سندھ کے دورے پر ان کا کہنا تھا کہ لوکل باڈیز الیکشن میں ہم خود اپنے آپ کو نہیں بچاسکے، عمران خان پاکستانی شہری ہیں، سندھ میں انتخابی مہم کیلئے مٹھی جائے، چمبڑجمالی جائے جہاں مرضی جائیں انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

ای پیپر دی نیشن