اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے )نے جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کے روٹ کو تکنیکی وجوہات کی بناءپر تبدیل کر دیا ہے ۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی پرواز نمبر PK-760کو ضروری رپیئرنگ کے لئے ریاض ایئر پورٹ پر اتارا گیا جس کے بعد اس پرواز کے روٹ میں تبدیلی کر دی گئی‘ اب یہ پرواز لاہور کی بجائے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کریگی ‘اس پرواز کے تمام مسافروں کو لاہور پہنچانے کےلئے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔