برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر پر سابق سیاسی حلیف سے ایک بڑی رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہ

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر پر سابق سیاسی حلیف سے ایک بڑی رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ برازیل کی سابق صدر جیلما روسیف کے وکلا کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے جانے والے دستاویزات میں دعوی کیا گیا ہے کہ وہ ان الزامات کو ثابت کر سکتے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق مائیکل ٹیمر کو دو لاکھ، 95 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کی گئی تھی۔ مائیکل ٹیمر کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کے خدشات سامنے آنے کے بعد برازیل کی کرنسی 5.7 فیصد تک گر گئی۔ برازیل کے صدر کے خلاف رشوت لینے کے الزامات ایک تعمیراتی کمپنی کے سابق سی ای او اوٹاویو ازیویڈو نے عائد کئے ہیں۔
برازیلی صدر

ای پیپر دی نیشن