ا یف بی آر نے گریڈ 19 اور 20 کے متعدد افسران کا تبادلہ کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 19 اور 20 کے افسروں کا تبادلہ کیا ہے گریڈ 20 کے جن افسروں کو تبدیل کر کے نئی ذمہ داریاں دی گئی ہے ان میں سیف اﷲ خان کو چیف کمشنر آر ٹی او سکھر‘ چوہدری محمد طارق کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس لاہور‘ ڈاکٹر طارق احمد میمن کو کمشنر آر ٹی او حیدرآ باد‘ شاہد حسن کو کمشنر ایل ٹی یو لاہور حامد حسن کو چیف ایف بی آر تعینات کیا گیا۔ گریڈ 19 کے بدلنے والے افسروں میں حیدر علی ڈھاریجو کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس کراچی‘ منظور احمد کو کمشنر اپیل حیدر آباد اور ارشاد حسن کو کمشنر آ ٹی او حیدر آباد مقرر کر دیا گیا۔ گریڈ 20 کے افسر امیر علی خان تالپور کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن