جب بارڈرپرفوج لڑتی ہے تواس کے پیچھے عوام کا جذبہ ہوتا ہے، کرنل ڈاکٹرشاہدرسول

Nov 12, 2016

راولپنڈی(نےوز رپورٹر)نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میںراولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام ملٹری کالج جہلم میں سٹیج ڈرامہ پاسبان پیش کیا گیا جس کی تحریروہدایات ناہیدمنظورنے دی تھیں۔ڈپٹی کمانڈنٹ کرنل ڈاکٹرسیدشاہدرسول مہمانِ خصوصی تھے جبکہ ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدان کے ہمراہ تھے۔ڈرامے کے اختتام پرخطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمانڈنٹ کرنل ڈاکٹر سیدشاہدرسول کا کہنا تھا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ جب بارڈرپرفوج لڑتی ہے تواس کے پیچھے عوام کا جذبہ ہوتا ہے کیونکہ فوج کولڑنے میں حوصلہ ملتا ہے۔انھوں نے کہا کہ قربانی صرف فوج نہیں دیتی بلکہ عوام بھی دیتی ہے۔شاہدرسول کا مزیدکہنا تھا کہ شہیدکا رتبہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اعلیٰ ہے۔انھوں خوبصورت ڈرامہ پیش کرنے پرراولپنڈی آرٹس کونسل کا شکریہ اداکیا۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ فوج کی قربانیوں کے پسِ منظرمیں لکھا گیا۔انھوں نے کہا کہ ہماری بہادرافواج نے جس جوانمردی سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے تمام کالج انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔ملٹری کالج کی جانب سے ڈپٹی کمانڈنٹ کرنل ڈاکٹرسیدشاہدرسول نے راولپنڈی آرٹس کونسل کویادگاری شیلڈپیش کی۔ڈرامے کے فنکاروں میں نعیم خان، لبنیٰ شہزادی، لائبہ علی، سپناہ شاہ، ریحا یوسف، امین شہزادہ، عمران رشدی اور رانا کاشف شامل تھے۔

مزیدخبریں