راولپنڈی(نےوز رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کی ہدایت پر گزشتہ روز ٹی ایم اے راول ٹاﺅن نے اقبال روڈ، ٹرنک بازار،باڑہ مارکیٹ، بازار تلواڑاںاور گنجمنڈی میں تجاوزات کے مرتکب افراد کیخلاف آپریشن کلین اپ،درجنوں کھوکھے،شیڈاور تھڑے مسمار کردئیے،آپریشن کی نگرانی ٹاﺅن ریگولیشن آفیسر شہزاد گوہر نے کی،اس موقع پر پولیس کی نفری موجود نہ تھی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ایم اے راول ٹاﺅن اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کی ہدایت پرکمرشل مارکیٹ،اقبال روڈ، باڑہ مارکیٹ،ٹرنک بازار،بازار تلواڑاں میں تجاوزات کے مرتکب دکانوں کے بورڈ اورشیڈہٹادئیے جبکہ تھڑے اور کھوکھے مسمار کردئیے جبکہ ریڑھے،ریڑھیاں،آہنی شیڈ، مشینیں اور دیگر سامان پر مشتمل 3 ٹرک مال ضبط کرکے ٹی ایم اے سٹور میں جمع کرادیا۔ٹی ایم اے نے گزشتہ تین دنوں میں 14 ٹرک سامان ضبط کیا ہے اور ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی ہدایت پر ہر قسم کے ضبط سامان کی واپسی پر پابندی عائد کردی ہے۔