سابق صدر آصف علی زرداری لندن سے دبئی پہنچ گئے جہاں ان کی سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کا امکان ہے۔ دوسری جانب فاروق ستار اور سابق گورنر کے درمیان دبئی میں رابطہ بھی ہوا ہے۔ پی پی پی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری لندن سے دبئی پہنچ گئے جہاں وہ چند روز قیام کریں گے۔ اس دوران ان کی سابق گورنر سندھ سے بھی ملاقات کا امکان ہے جبکہ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق سابق گورنر نے دبئی میں فاروق ستار سے بھی رابطہ کیا تھا اور انہیں عشائیہ پر مدعو کیا تھا مگر فاروق ستار نے فلائٹ شیڈول کی وجہ سے معذرت کر لی مگر عشرت العباد کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔