لیاقت پور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع رحیم یارخاں کے نائب صدر اور یونین کونسل اللہ آباد کے چیئرمین بلال مصطفی خان کی دوبارہ گنتی میں کامیابی سے مخالفین کی امیدیں دوبارہ دم توڑ گئی ہیں عوامی تائید سے جیتنے والوں کو الجھانے کی کوشش کرنے والے آئندہ بھی ناکام رہیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل لیاقت پورکے رہنمائوںچوہدری جہانزیب رشید ،رانا یوسف جاوید ،جام جاوید اختر لاڑ ،ملک محمد اسلم کھچی ،محمد اکرم بلوچ ،عتیق ہاشمی اور دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ پر دوبارہ گنتی میں بھی پرانا نتیجہ برقرار رہنا بلال مصطفی خان اور ان کے ساتھیوں کی اخلاقی و سیاسی فتح ہے۔