نئے صوبے کی ڈیمانڈ کرنیوالے گمراہ کررہے ہیں، صدر الدین راشدی

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) فنکشنل لیگ سندھ کے صدر اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل صدرالدین شاہ نے کہا ہے کہ نیا صوبہ نہیں بن سکتا جو صوبے کی ڈیمانڈ کررہے ہیں ان کے لیے کوئی بھی گنجائش قانون میں نہیں ہے یہ صرف گمراہ کیا جارہا ہے جو حقائق ہیں ان سے تھوڑا لوگوں کے ذہنوں کو ہٹایا جا رہا ہے لاڑکانہ کے قریب پیر جو گوٹھ میں فنکشنل لیگ کے ورکرز کنونشن سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مفاد اور مطلب پرستوں کا ٹولہ ہے جو حاکم علی زرداری کا بیٹا لیڈ کر رہا ہے اور سارے لوگ 10نمبری اس کے ساتھ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جن علاقوں میں ترقیاتی فنڈز کا استعمال نہیں ہوگا وہاں احساس محرومی پیدا ہوگی ہم عوام کے جائز حقوق کی بات کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ جب بھی بنی ہے مضبوط بنی ہے اس کو توڑنے والی قوتیں پتہ نہیں کون سی ہیں اگر وہ پتہ چل جائے تو ہم ان کے پاس جائیں کہ جوڑ دیں۔ جی ڈی اے کے پیچھے کسی کا کوئی ذہن نہیں ہے ہم نے خود اپنے پلیٹ فارم پر اپنی سوچ سے اور دوستوں کو بٹھاکے بنائی ہے یہ رجسٹرڈ بھی ہوگی اور ایک نشان سے سب دوست انتخاب لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کافیصلہ کورٹ کرے گی۔وہ کورٹ میں حاضر ہو رہا ہے اور نوجوان نسل آگے آئے۔ 

صدر الدین راشدی

ای پیپر دی نیشن