راولپنڈی‘ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ البراک کمپنی کے 2 سینٹری ورکر ہلاک

راولپنڈی (ا سٹاف رپورٹر) تھانہ صادق آباد کے علاقے میلاد چوک نشتر سٹریٹ میں علی الصبح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے البراک کمپنی کے عملہ صفائی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دو سینٹری ورکر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ اسے اطلاع ملی کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے27 سالہ آصف مسیح ولد خالد مسیح سکنہ اقبال ٹائون راولپنڈی اور ثاقب حسین ولد غلام محمد سکنہ ریلوے کالونی راولپنڈی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ البراک کمپنی کی گاڑی نمبرLES - 8055 کا ڈرائیورمحمد ارشاد ولد مہربان سکنہ ڈھوک راجگان راولپنڈی زخمی ہوگیا۔ مقتولین کی نعشیں پولیس نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دیں تاکہ نعشوں کا پوسٹمارٹم کرایا جا سکے جبکہ مضروب کو طبی امداد کیلئے بینظیر بھٹو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ تھانہ صادق آباد کے علاقے میں البراک کمپنی کے سینیٹری ورکروں پر یہ تیسرا حملہ تھا۔ پولیس نے ہفتہ کے واقعہ کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے اور تفتیش مختلف پہلوئوں سے شروع کردی گئی۔

فائرنگ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...