میٹرک ضمنی نتائج کا اعلان‘ لاہور :53.91 ،گوجرانوالہ 50.49 فیصدامیدوار کامیاب

Nov 12, 2017

لاہور+ بہاولپور+ سرگودھا+ فیصل آباد+ ساہیوال+ گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) لاہور، گوجرانوالہ سمیت مختلف تعلیمی بورڈز بہاولپور‘ سرگودھا‘ ساہیوال‘ فیصل آباد نے گزشتہ روز میٹرک کمپوزٹ ضمنی نتائج کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں میٹرک کے ضمنی امتحان میں تقریباً 28044طالب علموں نے حصہ لیا جس میں 15119امیدوار کامیاب رہے۔ اس طرح سے کامیابی کا تناسب 53.91فیصد رہا۔ گوجرانوالہ مےں مجموعی طور پر17533 امےدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 8853کامےاب ہوئے اور مجموعی تناسب 50.49فےصد رہا۔ فیصل آباد میں کل 13296طلباءو طالبات شریک ہوئے جن میں سے6486پاس ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 48.78% رہا۔ بہاولپور میں کامیابی کا تناسب 50.87 فیصد رہا۔ کل 6279 امیدواران نے شرکت کی جبکہ 3194 نے کامیابی حاصل کی ۔سرگودھا کل 8175 اُمیدوار شامل ہوئے جن میں سے 5068 طلبا ءو طالبات نے کامیابی حاصل کی، نتائج کا تناسب 61.99% فےصد رہا۔ ساہےوال میں کامیاب امیدواروں کا تناسب 46.80 فےصد رہا۔ 6147طلباءاور طالبات نے امتحان مےں حصہ لےا جن مےں سے 2877کامےاب ہو گئے ۔
میٹر ک رزلٹ

مزیدخبریں