کیا سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کیانی افتخار فارمولے کے تحت قائم ہوئی، آصف زرادری کے بیان پر سیاسی حلقوںمیں بحث جاری

Nov 12, 2017

کراچی( سالک مجید) سابق صدر آصف علی زرداری نے کیانی ، افتخار چوہدری فارمولے کاذکر کرکے سیاسی حلقوںمیں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیانی افتخار چوہدری فارمولاکیا تھا جس پر 5 سال بعد آصف علی زرداری تنقید کررہے ہیں اور کیا سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت اسی فارمولے کا نتیجہ تھی۔ اگر2013 کے عام انتخابات سے قبل اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے مخصوص انتخابی نتائج حاصل کرنے کے لئے کوئی فارمولا وضع کیا تھا اور باقاعدہ طے شدہ حکمت عملی کے تحت الیکشن کرائے گئے اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے ماورائے آئین اور غیرقانونی اقدامات کئے گئے تو پھرآصف زرداری کو بیان بازی کرنے کے بجائے کیانی ، افتخار چوہدری کے خلاف مقدمہ لے کر عدالت میں جانا چاہئے یا خود بلاول او ر آصفہ کو ساتھ لے کر پاکستان کے عوام کے درمیان آجانا چاہئے اور اصل حقائق سے پردہ اٹھا دینا چاہئے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ پورا سچ بولیں او ربتائیں کہ کیانی اور افتخار چوہدری نے دھاندلی کے حوالے سے کیا فارمولا تیار کیا تھا۔ اگر انہوں نے منظم دھاندلی کرکے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا راستہ روکا اور مسلم لیگ ن کو حکومت حاصل کرنے کا راستہ ہموار کیا تو کیا یہ بھی طے تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو حکومت دے دی جائے۔ 

کیانی افتخار فارمولا

مزیدخبریں