قوانین کروڑوں کے .......الویرا یاسمین علی

Nov 12, 2017

مجھے انقلابی کتابوں میں دھر دے جفا کی علامت کو کچھ دور کردوں
نہیں سنتے ہو کیوں بھلائی کے موسم تجھے اپنا کہنے پہ مجبور کردوں
کہ ڈالی پرندوں سے لگتی حسیں تر‘ کوئی شاخ توڑے میں منظور کردوں
جو زندہ سپاہی کی ہے ایک بیٹی اسے کہہ رہے ہیں بے مقدور کردوں
تباہی اٹھا دی‘ تباہی مچادی‘ تباہی نبھا ڈالوں مغرور کردوں
لپیٹوں‘ سمیٹوں‘ بکھیروں‘ ادھیڑوں‘ دلبر فسانہ ہے منشور کردوں

مزیدخبریں