واشنگٹن (صباح نیوز)مسلمان ریکروٹس سے بد سلوکی کے جرم میں امریکی میرین کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ امریکی میرین کے ڈرل انسٹرکٹر پر درجن سے زائد مسلمان ریکروٹس سے بد سلوکی کا الزام تھا ۔ جوزف فلکس نے ساؤتھ کیرولینا کے پیرس آئی لینڈ میں ٹریننگ کے دوران بد سلوکی کی تھی ۔ مسلمان ریکروٹس کو معمول سے ہٹ کر انتہائی سخت مشقتوں سے گزارا گیا ۔ جیوری کے مطابق ٹریننگ کے دوران ایک ریکروٹ کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا ۔ جاں بحق ریکروٹ راحیل صدیقی نے میرنز کے خلاف 10 کروڑ ڈالرز کا مقدمہ بھی دائر کیا تھا ۔
امریکی میرین سزا