لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر کی پہلی برسی آج ( اتوار)کو منائی جائے گی ۔اس سلسلہ میں ان کے اہل خانہ کی جانب سے اپنی رہائشگاہ علی ٹاﺅن رائےونڈ روڈ پر دو پہر دو بجے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا جس کے بعد چار بجے اجتماعی دعا ہو گی۔ بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما اور کارکنوں کی کثیر تعداد بھی برسی کی تقریب میں شریک ہو گی ۔
جہانگیر بدر