چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے شہر قائد میں ماتحت عدالتوں میں انوکھی سزاﺅں کا نوٹس لے لیا

کراچی(صباح نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے شہر قائد میں ماتحت عدالتوں میں انوکھی سزاﺅں کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس احمد علی شیخ نے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزسے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت عالیہ نے ماتحت عدالتوں سے تمام سنائی گئی سزاﺅں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور اس حوالے سے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی، جنوبی اور ایڈیشنل سیشن جج غربی و دیگر عدالتوں کو مکتوب موصول ہوگئے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے مطابق یہ سزائیں قانون کے مطابق نہیں۔ ایسی سزا¶ں سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور عدلیہ کی بدنامی ہوگی۔ واضح رہے کہ کراچی کی ماتحت عدالتوں نے کئی انوکھی سزائیں سنائی تھی۔ ایک ملزم کو پلے کارڈ کے ساتھ سڑک پرکھڑے ہونے کی سزادی گئی تھی۔ ایک ملزم کو مسجد میں صفیں بچھانے اور دوسرے کو 3 سال نماز پڑھنے کا زبانی حکم دیتے ہوئے فیصلہ 22 نومبر تک موخرکردیا تھا۔
چیف جسٹس سندھ

ای پیپر دی نیشن