تبلیغی اجتماع کا دوسرامرحلہ آج ختم ہوگا، نوازشریف کی شرکت کا امکان

لاہور/ رائیونڈ (این این آئی+ نامہ نگار) رائیونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ اجتماعی دعا کے ساتھ آج (اتوار) کو اختتام پذیر ہوگا۔ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی شرکت کا بھی قوی امکان ہے۔ رائے ونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع میں اندرون ملک اور بیرون ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں مندوبین شریک ہیں جبکہ آج اختتامی روز ہزاروں کی تعداد میں مقامی افراد بھی اجتماعی دعا میں شریک ہوں گے۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی دعوت پر سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی بھی آج اختتامی دعا میں شرکت کا قوی امکان ہے۔ ٹریفک پولیس نے مندوبین کے قافلوں کی روانگی کے لئے پلان ترتیب دیدیا ہے اور اس سلسلہ میں اضافی وارڈنز کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں رائیونڈ سے نامہ نگار کے مطابق سالانہ عالمی 67 واں تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلہ 11نو مبر برو ز ہفتہ نماز فجر، ظہراور مغرب کے دوران خطبہ میں بزرگ عالم دین امیر جماعت حاجی عبدالوہاب، مولانا طارق جمیل، مولانا یعقوب، احمد لاٹ نے اپنے اپنے خطاب میں اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی پاکؐ کے ارشادات پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے امت کو دین سیکھنے اور سکھانے کی تلقین کی اور کہا کہ دین سیکھنے کی پاکستان میں سب سے بڑی درس گاہ رائیونڈ تبلیغی مرکز ہے، اے ایمان والوں کے دو کلمہ ہیںپہلے کلمہ میں اللہ تعالی کی واحدانیت اور دوسرے میں اللہ کی اطاعت کرنے کی تلقین کی گئی ہے، اس پنڈال میں آ ج اپنے خالق حقیقی سے وعدہ کرنا ہو گا، ہم سیدھی راہ اختیار کریںگے،اور اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں تاکہ ہم سب کی فلاح ممکن ہوسکے، اے مسلمانو! اگر دنیا و آخرت میں سرخروئی و عزت اور کامیابی چاہتے ہو تو حق تعالیٰ کے احکامات اور نبی پاکؐ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا، آج ملت اسلامیہ جہالت اور ناخواندگی کے اندھیرے میںڈوبی ہوئی ہے ، بے تحاشہ فضول خرچی دنیاوی رسم و رواج کی دلدل میں پھنس کر رسوا ہو رہی ہے، اے مسلمانو! مسلمان بنو کی آواز زور شور سے بلند کی جائے، نبی آخر الزماںؐ کو ہدایت کا ہادی اور امام قرار دیکر بھیجا گیا۔ حضور اکرمؐ کے طریقہ تبلیغ میں صبر و استقامت کا عنصر نمایاں تھا، دائمی حق و صداقت کی مخالفت اور سختی جس قدر بڑھتی اس قدر تبلیغ کی شدت زیادہ ہو جاتی، صحابہ اکرام رضی اللہ عنہما اور انکے تابعین اور اولیاء اکرام تک یہ فرائض اس طرح انجام پاتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...