فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ان پڑھ خاوند روٹھی بیوی کو رسیوں سے باندھ کر میکے سے گھر لے آیا۔ بتایا گیا نواحی علاقے امین پور بنگلہ کے محمد شکیل کی بیوی ناراض ہو کر میکے جا رہی تھی کہ راستے میں ہی اس کے شوہر نے اسے رسیوں سے باندھ لیا‘ گھر واپس لے آیا۔ اس دوران اہل دیہہ کی بڑی تعداد جمع ہو گئی تو شکیل نے کہا کہ میری بیگم چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہو کر میکے چلی جاتی ہے لہٰذا اسکا یہی علاج ہے روٹھی بیوی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے لیکن وہ اسے مارتا ہے جس سے میکے جا رہی تھی۔
فیصل آباد: اَن پڑھ خاوند روٹھی بیوی کو رسیوں سے باندھ کر گھر لے آیا‘ لوگ تماشا دیکھتے رہے
Nov 12, 2017