منڈا ڈیم کی تعمیرکو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے،آفتاب احمد شیرپاؤ

پشاور (بیورو رپورٹ) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ منڈا ڈیم کی تعمیرکو جلد از جلدپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی کے حامل اس منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا زراعت اور بجلی کے مسائل سے دوچار ہے اور منڈا ڈیم اس مسئلے کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔ وہ فاطمہ خیل شبقدر چارسدہ میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر علاقہ شبقدر کے ممتاز سیاسی رہنماء ملک عالم خان فاطمہ خیل نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔آفتاب شیرپائو نے کہا کہ پانی اور بجلی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں اسی لئے ہم نے ہمیشہ منڈا ڈیم کی تعمیر پر اصرار کیا ہے جس سے اس پسماندہ علاقے میں سماجی اور اقتصادی انقلاب برپا ہو گا اور علاقے کی خوشحالی و ترقی میں اضافہ ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مردم شماری کے انعقاد میں تاخیری حربوں کی وجہ سے حلقہ بندیوں اور مردم شماری پر تحفظات جیسے مسائل پیدا ہو گئے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...