اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف واپس آئے تو جیل جائیں گے۔ ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ پرویز مشرف ہی محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتل ہیں۔ قوم شہید محترمہ کے قاتل کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وہ اتنے بہادر نہیں کہ واپس آئیں۔ پی پی پی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ پانامہ چور کے بعد چندہ چور کی باری ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے دوران میاں نواز شریف اور عمران خان نیازی جیل میں ہوں گے۔ بنی گالہ محل چندہ چوری کر کے بنایا گیا۔
سعید غنی
;;;;پرویز مشرف وطن واپس آئے تو جیل جائیں گے‘ سعید غنی
Nov 12, 2017