چین سمیت دنیا بھر میں ’بلیک فرائیڈے‘ منایا گیا

بیجنگ ( آن لائن ) چین سمیت دنیا بھر میں 11 نومبر کو ’بلیک فرائیڈے‘ منایا گیا، جس دوران نہ صرف امریکی و یورپی کمپنیوں نے ریکارڈ بزنس کیا، بلکہ چینی کمپنی علی بابا نے تو نیا ریکارڈ بھی بنالیا۔خیال رہے کہ بلیک فرائیڈے کی شروعات امریکا سے 17 سال قبل 2000 میں ہوئی تھی، اس دن کا مقصد عیسائیوں کے سب سے اہم ترین دن ’کرسمس‘ کے موقع پر سستی اشیائ￿ کی فراہمی تھا۔سال 2000 سے قبل بھی امریکا و یورپ میں اسی طرح کے دن منائے جاتے رہے، لیکن 17 سال قبل اس دن کو بلیک فرائیڈے کا نام دے کر منانا شروع کیا گیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں مقبول ہوگیا۔بلیک فرائیڈے ہر سال نومبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے، اس کی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی، تاہم اس کے لیے ’جمعہ‘ کا دن مخصوص کردیا گیا ہے۔ہر سال کی طرح رواں برس بھی امریکا سمیت یورپ، ایشیا و دنیا کے دیگر برصغیر میں بھی اس دن کا اہتمام 11 نومبر بروز جمعہ کو کیا گیا۔اگرچہ بلیک فرائیڈے پر امریکی و یورپی کمپنیوں نے بھی ریکارڈ کمائی کی، مگر گزشتہ برس کی طرح رواں سال بھی چین کی آن لائن مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنی ’علی بابا‘ نے سب سے زیادہ بزنس کیا۔علی بابا نے اس بار بلیک فرائیڈے کے موقع پر نہ صرف ریکارڈ بزنس کیا، بلکہ اس نے کئی منفرد ریکارڈ بھی بنائے۔ علی بابا نے بلیک فرائیڈے کے موقع پر صارفین کو بزنس کی تفصیلات سے باخبر رکھنے کے لیے آن لائن بلاگ پوسٹ کا اہتمام کیا، جب کہ اس نے تمام تفصیلات اپنے فیس بک پیج پر بھی شیئر کیں۔علی بابا نے رواں برس ریکارڈ بزنس کرتے ہوئے صرف اور صرف 13 گھنٹوں میں 18 ارب ڈالر (پاکستانی 18 کھرب سے زائد) کی کمائی کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔علی بابا نے بلیک فرائیڈ ے کے موقع پر کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صرف اور صرف 2 منٹ کے اندر ایک ارب ڈالر (پاکستانی ایک کھرب سے زائد) کی کمائی کی۔اسی طرح علی بابا نے ایک گھنٹے 6 منٹ اور 9 سیکنڈز کے دورانیے میں 10 ارب ڈالر (پاکستانی 10 کھرب سے زائد) کی کمائی کی، اور اگلے تین گھنٹوں میں اس کی کمائی میں مزید تیزی آگئی اور مجموعی طور پر 13 گھنٹوں کے اندر اس کی کمائی 18 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...