جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میںنمونیا کی بیماری سے بچائو کا عالمی دن آج اتوار کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد بچوں کونمونیے کی بیماری سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے متعلق عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام واکس، سیمینارز اور تقاریب منعقد ہونگی جس میں کمسن بچوں کو نمونیا سے بچائو کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں میں بھی نمونیا کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔ دنیا بھر میں ہر سال 2ملین بچے نمونیا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ نمونیا کے عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر کی عوام کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں سے وہ متحد ہو کر نمونیا کی بیماری کے خلاف اقدامات کر سکیں۔