اوکلاھوما (آئی این پی )امریکہ میں ماں سے شادی رچانے والی لڑکی کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوکلاھوما کے علاقے اسٹیفنز کی ایک مقامی عدالت نے ایک لڑکی کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس پر اپنی والدہ سے شادی رچانے کا الزام ہے۔ دوسری طرف اس کی والدہ بھی اسی شرمناک کیس میں زیرحراست ہے، توقع ہے کہ اسے بیٹی کی نسبت قید کی دوگنا سزا سنائی جائے گی کیونکہ اس نے بیٹی کے ساتھ شادی سے قبل 2008 میں اپنے ہی بیٹے جودی کاولن سپان سے شادی کی تھی اور دونوں پندرہ ماہ تک ماں بیٹا نہیں بلکہ میاں بیوی کے طور پر زندگی گذارتے رہے۔