عراق: داعش کے ہاتھوں قتل 400 افراد کی اجتماعی قبر دریافت‘ بعض کے سر قلم کئے گئے

Nov 12, 2017

بغداد ( اے ایف پی ) شمالی عراقی شہر حویجہ میں دپشتگرد تنظیم داعش کے ہاتھوں قتل 400افراد کی اجتماعی قبر ملی ہے۔ علاقائی گورنر نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا اس شہر پر دہشتگردوں کا قبضہ تھا، مرنیوالوں میں اکثریت شہریوں کی تھی۔ یونیفارم میں ملبوس متعدد اہلکار بھی شامل ہیں عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کر کے انہیں قتل کیا گیا بعض ذرائع کا کہنا ہے کئی افراد کے سر قلم کئے گئے ہیں، ادھر عراقی وزیر اعظم عبادی نے اعتراف کیا کہ داعش کیخلاف آپریشن میں 100ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔ کربلا کے دورے پر یہ بات کہی۔

مزیدخبریں