واشنگٹن (اے این این ) حوثی باغیوں کی جانب سے گذشتہ ہفتے سعودی عرب کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے والا میزائل ایرانی ساختہ تھا جس پر ایرانی نشانات واضح ہیں۔ یہ بات مشرق وسطی میں تعینات امریکی فضائی افواج کے اعلی کمانڈر نے کہی ہے۔ دبئی میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ جنرل جیفری ایل ہیریجن نے کہا ہے کہ حکام ابھی اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں آیا یہ میزائل سمگل کرکے یمن پہنچایا گیا تھا۔سعودی عرب کے ولی عہد، محمد بن سلمان نے ایران پر براہِ راست جارحیت کا الزام لگایا ہے، جس سے قبل باغیوں نے ریاض ایئرپورٹ کو نشانہ بتانے ہوئے میزائل داغا۔ انھوں نے کہا کہ میزائل چلانا ممکنہ طور پر جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے۔