کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم اور پی ایس پی اتحاد کا معاہدہ سامنے آگیا۔ معاہدے کو خواجہ اظہار نے تحریری شکل دی۔ معاہدے میں عدم تشدد اور عدم تصادم کی پالیسی پر اتحاد کا فیصلہ کیا گیا اور ایک نام، ایک نشان پر الیکشن لڑنے کا ذکر ہے۔ نکات میں شہر کے وسیع تر مفاد میں مینڈیٹ کا ذکر بھی تھا اور آئندہ کا لائحہ عمل باہمی مشاورت سے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔