کراچی والوں کیلئے خوشخبری، مختلف اقسام کی دالیں 10 روپے کلو تک سستی

کرچی(کامرس ڈیسک)دالوں کی درآمدات بڑھنے سے مختلف اقسام کی دالیں 10 روپے کلو تک سستی ہو گئیں۔ ہولسیل گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق مسور کی دال 10 روپے کمی سے 65 روپے کلو، دال ماش 10روپے کم ہو کر 95 روپے کلو، دال چنا 8 روپے کمی سے 90 روپے کلو ہو گئی ہے جسکی وجہ حالیہ دنوں میں دالوں کی اضافی درآمدات ہے۔دوسری جانب دالوں کی قیمت میں کمی کا مکمل فائدہ عوام تک نہ پہنچ سکا، ہول سیل مارکیٹ میں دالیں سستی ہونے کے باجود عوام کو اب بھی اضافی نرخوں پر دالیں فروخت کی جا رہی ہیں۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں اضافہ قیمتوں پر دالوں کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو اسکا فائدہ پہنچ سکے۔

ای پیپر دی نیشن