لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمداور چیئرمین علماء مشائخ پاکستان خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سجادہ نشین مٹھن شریف نے پیرزادہ برھان الدین احمد عثمانی،مولانا جاوید قصوری،ملک رمضان روہاڑی،محمد فاروق چوہان،مظفر ہاشمی اور نوید احمد زبیری کے ہمراہ گزشتہ روزلاہور میں داتاگنج بخش حضرت علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد اور خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ برصغیر میں اسلام اولیاء اللہ کی تعلیمات سے پھیلا۔بزرگان دین نے اسلام کے پیغام کو عام کیا ہے۔آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں اسلام کے افاقی پیغام کوپھیلایاجائے تاکہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی راہ ہموار ہوسکے۔