سری نگر(کے پی آئی) جموں وکشمیرپیپلز لیگ کے محبوس چیئرمین غلام محمد خان سوپوری کی جیل میں صحت خراب ہو گئی ہے ۔جموں وکشمیرپیپلز لیگ کی جانب سے جمعہ کو مرکزی و ضلعی ذمہ داروں جن میں قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع، عبدالرشید ڈار،حاجی محمد رمضان، غلام قادر راہ ، محمد شفیع میر ، نذیر احمد شاہ، مشتاق احمد صوفی ، غلام قادر رینہ، عبدلرشید متو،احمد پرے،محمد یوسف اور پرویز احمد بٹ نے الگ الگ مقامات پر دعائیہ مجالس کا انعقاد کیاجس میں تنظیم کے محبوس و علیل چیئرمین غلام محمد خان سوپوری سمیت تمام نظر بندوں کی صحت یابی اور رہائی کیلئے دعا کی گئی ۔انہوں نے بزرگ رہنما غلام محمد خان سوپوری کی کٹھوعہ جیل میں بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے اور انہیں خاطر خواہ علاج کرانے میں غفلت برت رہی ہے۔
جموں وکشمیرپیپلز لیگ کے چیئرمین غلام محمد خان سوپوری کی جیل میں صحت خراب
Nov 12, 2017