.افغانستان صوبہ پکتیکا میں بمباری اور جھڑپیں 42 طالبان ہلاک متعدد زخمی

Nov 12, 2017

کابل (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) افغان صوبے پکتیکا میں افغان فوجی قافلے اور چیک پوسٹ پر طالبان نے حملے کئے۔ حکام کے مطابق فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 اور بمباری میں 35 طالبان ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔ طالبان حملوں میں افغان سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر افغانستان میں انسداد بدعنوانی کے محکمے کے اہلکار عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ حکومت سے سکیورٹی مانگ لی۔ جب سے اینٹی کرپشن جسٹس سنٹر نے کرپشن کے خلاف مہم تیز کی ہے، کابل میں حملوں میں ان کے ساتھ کام کرنے والے 3 پولیس اہلکار قتل ہوچکے ہیں۔ چیف جج انیسو رسولی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہم ہائی پروفائل مقدمات پر کام کررہے ہیں، بڑے خطرناک لوگوں کا سامنا ہے، مجھے یہ فون پر دھمکی ملی۔
افغانستان

مزیدخبریں