ناجائز تعلقات کے شبہ میں خاتون قتل، شوہر،بیٹے،بھائی کیخلاف مقدمہ درج

جنڈ ( نامہ نگار )ناجائز تعلقات کے شبہ میں خاتون قتل مقتولہ کی بہن کے بیان پر امیر النساء کے شوہر،بیٹے اور بھائی کے خلاف مقدمہ درج مسماۃ گل نساء بیوہ غلام نذیر سکنہ نکہ افغان نے پولیس کو بیان دیا کہ میری بہن مسماۃ امیر النساء عرف مہرو کی شادی سترہ سال قبل محمد فارو ق سکنہ منکور سے ہوئی ان کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا مقتولہ کے شوہر کو شبہ تھا کہ اسکی بیوی کے جنڈ شہر کے رہائشی یاسر نامی نوجوان سے ناجائز تعلقات ہیں امروز مقتولہ کا شوہر فاروق اور اس کا بیٹا محمد رئوف میرے بھائی محمد انور کے پاس آئے اور کہا کہ آپ کی بہن گھر میں بے ہوش پڑی ہے جسکی اطلاع بھائی نے مجھے فون پر دی میرے کہنے پر میرا بھائی جب مقتولہ کے گھر پہنچا تو میری بہن چارپائی پر مردہ پڑی تھی اور اس کے گلے میں رسی کا نشان تھا اسی اثناء میں میں بھی موقع پر پہنچ گئی مشکوک حالات کی وجہ سے پولیس کو اطلاع دی مجھے قوی یقین ہے کہ میری بہن کو اس کے شوہر فاروق بیٹے رئوف اور بھائی ربنواز نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوئے ہیں پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...