راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان سنی تحریک پنجاب کے صوبائی رہنماڈاکٹرعمران مصطفی کھوکھرنے کہاہے کہ حکومت ختم نبوتؐ کے متعلق علماء کے تحفظات دُورکرنے میں سنجیدہ نہیں، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو برطرف نہ کرکے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے، انتخابی اصلاحات کے حلف نامہ میں تبدیلی کرنے والے سازشی عناصرکو قانون کے کٹہرے میںلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،پنجاب بھر میں سنی تحریک کے عہدیداروں اور کارکنان کو گرفتارکیاجارہا ہے اورانکے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،حکومت ہماری پرامن اورآئینی جدوجہدکو تصادم میں بدلناچاہتی ہے لیکن ہم ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،کارکنان صبروتحمل کا دامن ہرگزنہ چھوڑیں، عقیدہ ختم نبوت ؐکے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کاراستہ ہرقیمت پرروکیں گے،گرفتارعہدیداروں اورکارکنوں کو فوری رہانہ کیاگیاتو ملک گیراحتجاج کی کال دینگے،ان خیالات کااظہارانہوں نے جڑواں شہروں کے عہدیداروں اور سینئر کارکنوں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹرعمران مصطفی کھوکھرکاکہنا تھاکہ آ ئندہ انتخابات میں اہل سنت اپنابھرپور سیاسی کردار اداکریں گے،سیکولر قوتوں کیلئے سیاسی میدان کسی صورت خالی نہیں چھوڑاجائے گا،شعائراسلام کی حفاظت کے لئے ہر لمحہ چوکس اور بیدارہیں،مختلف حیلے بہانوں سے اسلامی قوانین کی روح ختم کرنے کی مذموم کوششوں کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا،اپنے شہید قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ختم نبوت ؐکے تحفظ کے لیے جانوںکے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے،پاکستان کی سلامتی عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ سے وابستہ ہے، ختم نبوت قانون کیخلاف سازش کرنے والوں کا آ خری سانس تک تعا قب کریں گے ۔
حکومت ختم نبوتؐ کے متعلق علماء کے تحفظات دُورکرنے میں سنجیدہ نہیں،ڈاکٹرعمران مصطفی کھوکھر
Nov 12, 2017