بوریوالہ(نمائندہ نوائے وقت) موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا بینائی مکمل طور پر ختم ملزمان فرار تفصیل کے مطابق سٹلائیٹ ٹاون کا رہائشی اسامہ ولد طارق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ ذراعت کے دفتر کے قریب اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ نا معلوم دو موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گئے تیزاب گرنے کے نتیجہ میں نوجوان کے جسم کے مختلف حصے بری طرح جھلس گئے اور آنکھوں کی بینائی مکمل طور پر ختم ہونے کے ساتھ ساتھ پورا چہرہ جھلس گیا جسے زخمی حالت میں فوری طور پر تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نوجوان کو نشتر ہسپتال ملتان کے لئے ریفر کر دیا گیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔