خاتون اول کا دورہ فاﺅنٹین ہاﺅس، مریضوں کو سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا

لاہور (نیوز رپورٹر) خاتون اول بشریٰ عمران نے گزشتہ روز فاﺅنٹین ہاﺅس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فاﺅنٹین ہاﺅس انتظامیہ نے انہیں مریضوں اور ان کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ خاتون اول نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے فاﺅنٹین ہاﺅس کی انتظامیہ کو یقین دلایا وہ مزید بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور مزید سہولتوں کی فراہمی کیلئے وزیراعظم عمران خان سے بات کریں گی۔ خاتون اول نے کہا مستحق اور بے سہارا افراد سے مل کردلی سکون ملتا ہے۔ اس موقع پر ان کی سہیلی فرح خان بھی ساتھ موجود تھیں۔ خاتون اول اور فرح خان کے ساتھ خواتین اور بچوں نے سیلفیاں بھی بنوائیں۔
خاتون اول

ای پیپر دی نیشن