مصر،حال ہی میں دریافت مقبرے سے حنوط شدہ بلیاں اور بھونرے برآمد

قاہرہ (این این آئی)مصر میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں حال ہی میں دریافت ہونے والے ایک مقبرے سے حنوط شدہ بلیاں اور بھونرے ملے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دس نومبر 2018 کو سقارا میں حنوط شدہ بلیوں کو احرام کنگ اسرکاف کمپلیکس کے قریب دریافت کیا ہے۔ماہرین کو معلوم ہوا کہ یہ حنوط شدہ لاشیں قاہرہ کے جنوب میں چار ہزار سال پہلے محفوظ کی گئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن